راحت فتح علی خا ن کو دبئی ایئر پورٹ پر روک لیا گیا ، گلوکار کی تردید

راحت فتح علی خا ن کو دبئی ایئر پورٹ پر روک لیا گیا ، گلوکار کی تردید
راحت فتح علی خا ن کو دبئی ایئر پورٹ پر روک لیا گیا ، گلوکار کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مانچسٹر  (احمد عتیق) پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ائیرپورٹ پر روک لیا گیا ، انہیں ایئر پورٹ سے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا تاہم راحت فتح علی خان نے ایسے کسی واقعے کی تردید کردی تاہم دبئی پولیس کے آفیشل کانفرمیشن لیٹر کے مطابق انہیں اب نہیں بلکہ 13 جولائی کو روکا گیا تھا، اب انہیں رہا کیا جاچکا ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو کئی درخواستیں دے رکھی ہیں، اب راحت فتح علی خان اپنے شوز کے سلسلے میں دبئی پہنچے تھے ۔یادرہے کہ راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر و پروموٹر سلمان احمد کو تنازع کے بعد فارغ کردیا تھا ، دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کے بعد مقدمات بھی  کررکھے ہیں۔

بعدازاں دبئی ایئرپورٹ پر گرفتاری کی خبروں کی تردید کی اور ویڈیو میسج میں کہاکہ ’’ سب ٹھیک ہے‘‘، انہوں نے مداحوں سے یہ بھی اپیل کی کہ بے بنیاد رپورٹس پر کان نہ دھریں۔ راحت نے بتایا کہ ’میں دبئی میں اپنے گانے ریکارڈ کرانے آیا، میرے گانے کا کام بہت اچھا جارہاہے ، سب کچھ عمدہ ہے ‘۔

مزید :

تفریح -