83 سالہ شخص بیٹے کا باپ بن گیا

83 سالہ شخص بیٹے کا باپ بن گیا
83 سالہ شخص بیٹے کا باپ بن گیا
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیونس آئرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والا 83 سالہ شخص تیسری بار باپ بن گیا، اس کی 35 سالہ بیوی نے کچھ عرصہ پہلے  بیٹے کو جنم  دیا تھا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ارجنٹینا کے مشہور ماہر غذائیات ڈاکٹر البرٹو کورمیلوٹ کی 35 سالہ بیوی ایسٹیفانیا پاسکوینی فرٹیلٹی ٹریٹمنٹ کے ذریعے حاملہ ہوئی تھیں۔  ڈاکٹر البرٹو کا کہنا ہے کہ  زندگی لامحدود نہیں ہے لیکن ان کی جتنی بھی زندگی باقی ہے وہ اپنے بیٹے امیلیو کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں ، جب تک وہ زندہ ہیں تب تک وہ اپنے بیٹے کے ساتھ ہر لمحہ کھل کر جینا چاہتے ہیں ، انہوں نے بیٹے کے حوالے سے لانگ ٹرم منصوبے نہیں بنائے بلکہ مختصر مدت کے پلان بنا رکھے ہیں تاکہ زندگی سے زیادہ سے زیادہ لطف اٹھایا جاسکے۔

البرٹو اپنے بیٹے کے مستقبل کیلئے آڈیو پیغامات ریکارڈ کر رہے ہیں،  اگرچہ بیٹا ابھی چھوٹا ہے لیکن اس کا واٹس ایپ نمبر ہے جس پر میں روزانہ پیغامات اور ویڈیوز بھیجتا ہوں، میں کوئی بناوٹی کام نہیں کرتا صرف زندگی کی حقیقت کو ریکارڈ کرتا ہوں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -