پنجاب پولیس ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری کیلئے مصروف عمل، آئی جی
لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری کیلئے مصروف عمل ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں ٹریفک پولیس دفاتر شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرر ہے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس نے ٹریفک پولیس پنجاب کی ایک روزہ کارکردگی جاری کردی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں 1340 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے، شاہراہوں پر آلودگی کا باعث زیادہ دھواں چھوڑنے والی 13 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، آلودگی پھیلانے پر 02 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 4150 گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور چالان کی مد میں 25 لاکھ روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی گئی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ ٹریفک پولیس لاہور سمیت صوبے بھر کی تمام شاہراہوں پر شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، شہریوں کو خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی ہموار روانی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔