عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 53کروڑ 50لاکھ ڈالر ز فنانسنگ کی منظوری
کراچی (آئی ا ین پی) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دیدی رقم موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم اور سندھ میں لائیو سٹاک کے شعبے میں بہتری پر خرچ ہوگی عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو 2 منصوبوں کیلئے فنانسنگ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے عالمی بینک نے اعلامیے میں بتایا کہ پہلے پروجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائینگے رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہوگی اس سے زرعی شعبے کی پیداوار بہتر ہو سکے گی مزید بتایا کہ فنڈز کا مقصد زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے اعلامیے کے مطابق دوسرے پروجیکٹ کے تحت 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائینگے جس کا مقصد سندھ میں لائیو سٹاک کے شعبے کی بہتری لانا ہے عالمی بینک کے مطابق سندھ میں لائیو سٹاک کے شعبے کو موسمیاتی تبدیلیاں کے اثرات سے محفوظ بنایا جائیگا۔
عالمی بینک