ڈرامہ سیریل”شکوہ“کی ریکارڈنگ جاری
لاہور(فلم رپورٹر)نجی چینل کے لئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل ”شکوہ“کی ریکارڈنگ ان دنوں تیزی سے جاری ہے جس میں وسیم عباس،روبینہ اشرف،صباحت بخاری اور دیگر فنکار حصّہ لے رہے ہیں۔”شکوہ“میں اپنے رول کے بارے میں صباحت بخاری کا کہنا ہے کہ یہ پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے ناظرین اس کردار کو مدتوں یاد رکھیں گے۔