رمیز راجا نے خراب وکٹوں کا ذمہ دار بابر اعظم کو قرار دیدیا

  رمیز راجا نے خراب وکٹوں کا ذمہ دار بابر اعظم کو قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا کہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان اور ٹیسٹ سیریز کے دوران تیار کی جانے والی پچ بابر اعظم کے کہنے پر تیار کی گئی تھی۔ پچز کی تیاری اور کھلاڑیوں کی سیلیکشن کپتان کی بنائی گئی حکمت عملی کے مطابق ہی ہوتی ہے۔بابر اعظم جب کپتان تھے تو ان سے یہی کہا تھا کہ آپ نے کیا پلان بنایا ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی ایسا ہی ہوا، انہوں نے حکمت علی تیار کی اس کے مطابق وکٹ بنائی گئی۔ 

سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ بابر اعظم کپتان تھے، ان کو اجازت دے رکھی تھی کہ آپ گیم پلان ترتیب دیں، اپنے کھلاڑیوں کو اس کے مطابق تیار کریں، خاص طور پر پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے، کیونکہ وہ کپتان تھے اور گراؤنڈ میں وہی ہوتا ہے جو کپتان نے پلان تیار کیا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچز کی نیچر کو جانے بغیر اندازے سے میچ کھیلنے کا نتیجہ سب کے سامنے آجاتا ہے، کیونکہ پچ کو سمجھے بغیر آپ کوئی بھی پلان یا حکمت عملی اپنا ہی نہیں سکتے اور آخر میں وہ چیز آپ کے نقصان کا باعث بنتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی اسی صورتحال سے گزرنا پڑ رہا ہے اور ہوم گراؤنڈ پر شکست کی وجہ بھی یہی ہے کہ پچز اس طرح کا ریسپانس نہیں دیتیں جس طرح کا ٹیلنٹ پاکستان میں موجود ہے۔