اشاروں کی زبان کا کل عالمی دن 

 اشاروں کی زبان کا کل عالمی دن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماعت سے محروم (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
افراد کی اشاروں کی زبان کا عالمی دن کل منایا جائے گا،پہلی مرتبہ اس دن کا انعقاد 2018 میں کیا گیا،سماعت سے محروم افراد کے سماجی حقوق کے تحفظ اور ان کی زبان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے اس دن کا انعقاد کیا گیا، یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے ہوا تھا،دسمبر 2017  کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے  ذریعے اس دن کو عالمی دن کا درجہ دیا گیا،اس سال پہلے سماعت سے محروم افراد کی اشاروں کی زبان کے عالمی دن کے موقع ہر سال اس عالمی دن کا نیا موضوع رکھا جاتا ہے جس کے ذریعے سماعت سے محروم افراد کو درپیش مسائل اجاگر کیے جاتے ہیں،دستیاب اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا 7.2 کڑور افراد سماعت سے محروم ہیں،ان میں سے 80 فیصد سے زائد ترقی پزیر ممالک سے ہیں، مجموعی طور پر یہ افراد 300 سے زائد مختلف اشاروں کی زبانیں استعمال کر رہے ہیں۔
عالمی دن