شکار پور: کوچ اور ٹرالر میں تصادم ،4مسافر جاں بحق ،15زخمی

شکار پور: کوچ اور ٹرالر میں تصادم ،4مسافر جاں بحق ،15زخمی
شکار پور: کوچ اور ٹرالر میں تصادم ،4مسافر جاں بحق ،15زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکار پور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈیرہ مراد جمالی سے کراچی جانے والی کوچ اور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں4مسافر جاں بحق اور 15زخمی ہو گئے ۔

ابتک نیوز کے مطابق کراچی جانیوالے کوچ خان پور قومی شاہراہ پرتیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے جا ٹکرائی ، حادثے کے باعث 4افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ کوچ جل کر تباہ ہو گئی ۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے بارے میں بڑی خبر آگئی 

واقع کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم کوچ مکمل طور پر کر جل کر تباہ ہوگئی۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاجہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔