وزیراعلیٰ کا لیپ ٹاپ خریداری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت، سکیم سے لاکھوں طلباءو طالبات مستفید ہو رہے ہیں: شہباز شریف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے طلباءکیلئے لیپ ٹاپ کی خریداری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
بھارت اور اسرائیل کے سوا ڈبلیو ٹی او ارکان کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کی پیشکش کی ہے: وزارت تجارت
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں طلباءو طالبات کیلئے لیپ ٹاپ کی خریداری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے لیپ ٹاپ کی خریداری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ دےکرہونہار طلبا و طالبات کو ان کا حق دیا ہے اور پنجاب حکومت کی اس سکیم سے لاکھوں طلباوطالبات مستفید ہو رہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے۔