خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا کابینہ کااجلاس ختم ہو گیا، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے کابینہ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں صوبے کے امن و امان پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ اپیکس کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں وادی تیراہ اور بنوں میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، کابینہ نے پشاور تا ڈی آئی خان موٹر وے کی منظوری دے دی، اجلاس میں کئی دیگر فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی۔