تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس میں حصہ امپورٹرز سے 300 فیصد بڑھ گیا لیکن ملازمین سے کتنی رقم جمع ہوئے؟ پتہ چل گیا
اسلام آباد (آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے کہاہے کہ تنخواہ داروں کا ٹیکس میں حصہ امپورٹرز اور پرچون فروشوں سے 300 فیصد بڑھ گیا ہے۔
ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے نے 6 ماہ میں برآمد کنندگان کے مقابلے میں 300 فیصد سے زائد ٹیکس ادا کیا ہے، جولائی سے دسمبر تنخواہ دار طبقے نے 243 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں برآمد کنندگان نے 80 ارب ٹیکس دیا جبکہ گزشتہ پورے مالی سال تنخواہ دار طبقے سے 367 ارب روپے جمع کیے گئے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق جون 2025 تک تنخواہ دار طبقے سے 500 ارب ٹیکس جمع کرنے کا تخمینہ ہے، رواں مالی سال برآمد کنندگان کا نکم ٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر 2 فیصد کیا گیا تھا۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے برآمد کنندگان نے صرف 40 ارب روپے ادا کیے تھے۔