ہم نے بھی احساس دلانا چھوڑ دیا۔۔۔

ہم نے بھی احساس دلانا چھوڑ دیا۔۔۔
ہم نے بھی احساس دلانا چھوڑ دیا۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اس نے دل کا حال بتانا چھوڑ دیا
میں نے بھی گہرائی میں جانا چھوڑ دیا

جب اس کو ہی دوری کا احساس نہیں
ہم نے بھی احساس دلانا چھوڑ دیا

میں نے کہا راستے ہیں دشوار بہت
اس نے تب سے ساتھ نبھانا چھوڑ دیا

جب یہ کہا کہ کرنا یاد دعاؤں میں 
اس نے دعا میں ہاتھ اٹھانا چھوڑ دیا