عمران ریاض خان عدالت میں پیش، ساری رات کچھ نہیں پوچھا، وہی مطالبہ، خاموش ہوجاؤ،میں خاموش نہیں ہوں گا ،جج صاحب! صحافی نے عدالت میں اپنا مؤقف پیش کردیا

عمران ریاض خان عدالت میں پیش، ساری رات کچھ نہیں پوچھا، وہی مطالبہ، خاموش ...
عمران ریاض خان عدالت میں پیش، ساری رات کچھ نہیں پوچھا، وہی مطالبہ، خاموش ہوجاؤ،میں خاموش نہیں ہوں گا ،جج صاحب! صحافی نے عدالت میں اپنا مؤقف پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (غلام نبی سے)پاکستان کے معروف یوٹیوبر عمران ریاض خان کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا گیاہےاور اب انکشاف ہوا ہے کہ  انہیں ایف آئی اے یا پولیس نے نہیں بلکہ محکمہ اینٹی کرپشن  نے حراست میں لیاہے  اور دفتر میں رات گزارنے کے بعد اب انہیں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنا کر عدالت پہنچا دیا گیا۔ مبینہ کرپشن کا الزام درابی کھیل کے ٹھیکے کے معاملے پر لگا یا گیا ہے۔

عدالت پیشی کے موقع پر عمران ریاض خان کاکہناتھاکہ  یہ ہھتکڑیاں پہنا کر انہوں  نے کوئین کو سلامی دی ہے، میری لڑائی مافیا کے ساتھ ہے اور وہ میں آخری دم تک لڑتا رہوں گایہ میرا ملک ہے، یہ ادارے میرے ہیں، میری لڑائی مافیا کے ساتھ ہے اور وہ میں آخری دم تک لڑتا رہوں گا۔ ان کامزید کہناتھاکہ مجھے کہا گیا صرف 8 فروری تک خاموش رہو،  یہ جو مجھ پر الزام لگا رہے ہیں ،اس سے زیادہ کی مجھے صرف خاموش رہنے کی پیشکش کی گئی،میں  اس مافیا کیخلاف آخری حد تک جاؤں گا،میں پیچھے نہیں ہٹوں ہوں گا،میں نے انہیں کہا تھا مجھے مار دو، میرا خمیر ہی ایسا ہے، میری قربانی ہی دے دیں، میرے باپ پر الزام نہ لگائیں، مجھ پر 25 مقدمات بنائے گئے،ہر ایک مقدمہ کو فیس کیا،میں پھر بھی امید سے ہوں،پھر بھی نعرہ لگاتا ہوں، آج ایک میڈیٹ چوری کر کے خاتون وزیر اعلیٰ بن رہی ہے ، یہ ایک سلامی دی ہے ،  انہوں نے میرے باپ کو کرپٹ کہا ہے،، میرے دل کو یہ بات لگی ہے۔

فاضل عدالت سے مکالمہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مجھے پکڑ کر لے گئے،ساری رات اس سے متعلق کچھ نہیں پوچھا، وہی مطالبہ، خاموش ہوجاؤ،میں خاموش نہیں ہوں گا جج صاحب، سر آپ اونچی جگہ بیٹھے ہیں،سب دیکھ رہے ہیں،آپکو نظر آرہا ہے، یہ سرکاری اہلکار بھی خاموش ہیں،جانتے ہیں سچائی کیا ہے، یہ مجبور ہیں،میں جانتا ہوں، یہ بھی جانتے ہیں سچ کیا ہے،جج صاحب!جس کا دل کرتا ہے میرے گھر گھس جاتا ہے میں مافیا کے سامنے سرنڈر نہیں کرسکتا،میں اپنے پیٹ سے کپڑا نہیں اٹھاؤں گا،میرے ساتھ جو انہوں نے کیا کبھی نہیں بتاؤں گا،میں اپنوں کے ساتھ کیا لڑائی کروں؟

ان کا مزید کہنا تھاکہ سر آپ دیکھیں کیا ہورہا ہے میں ٹھیک نہیں ہوسکتا ، شائد پیدا ہی غلط ہوگیا ہوں ، میں نے انہیں کہا تھا مجھے مار دو میں ٹھیک نہیں ہوسکتا، یہ میرے ساتھ ظلم کریں گے میں باہر آکر پھر بولوں  گا،  مجھے انکے ساتھ بھیجنا ہے تو بھیج دیں میرے باپ کو اس میں سے نکال دیں ۔ میں یہ دکھ نہیں برادشت کر پاؤں گا میں مر جاؤں گا، میرے ساتھ جو کرنا ہے کر لیں میرا باپ بہت ایماندار ہے۔عمران ریاض کاکہناتھاکہ مجھے کئی صحافیوں نے کہا کہ تمہاری انکم ہم سے زیادہ ہے، پراپرٹی باہر بناؤ ویلیو بنے گی،میرا قصور یہی ہے کہ میں یہیں کماتا ہوں،یہیں لگاتا ہوں،مجھے یقین ہے یہ ملک ایسا نہیں رہے گا،یہاں سب ٹھیک ہوگا۔

اینٹی کرپشن پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ یہ   سپشل ایجنسی ہے،یہ مقدمہ درج کر سکتی ہے، یہ گرفتارکر سکتی ہے،اس کے پاس تمام اختیارات ہیں۔

خیال رہے کہ عمران ریاض خان کو ان کی قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ۔ اس سے قبل عمران ریاض خان لاپتہ ہو ئے تھے اور تقریبا ساڑھے 4 ماہ کے بعد وہ گھر واپس لوٹے تھے ۔عمران ریاض نے واپس آنے کے بعد کچھ عرصہ فیملی کے ساتھ گزارا اور اس کےبعد ایک مرتبہ پھر وہ یوٹیوب پر ایکٹو ہوئے تھے۔ان کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔