شکست کی وجہ نہیں جانتا،مکی آرتھر کے پاس بہانوں کا سٹاک ختم

شکست کی وجہ نہیں جانتا،مکی آرتھر کے پاس بہانوں کا سٹاک ختم
شکست کی وجہ نہیں جانتا،مکی آرتھر کے پاس بہانوں کا سٹاک ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن(ویب ڈیسک )قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے پاس بہانوں کا سٹاک ختم ہو گیا جن کا کہنا ہے کہ میں پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں کی وجہ نہیں جانتا ،گزشتہ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ افسردہ نظر آئے۔

انہوں نے کہا میں کھلاڑیوں کی کارکردگی سے بہت زیادہ مایوس ہوں اور یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آخر اتنی سخت محنت کے باوجود ہم مستقل ہار کیوں رہے ہیں لیکن مجھے اب بھی نوجوان کھلاڑیوں سے خاصی امیدیں ہیں۔یاد رہے کہ پہلے ٹی20 میں قومی ٹیم کی ناقص بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے 9کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی حاصل نہ کرسکے اور پوری ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ہیڈ کوچ نے کہا ہم نے بیٹنگ آرڈر تبدیل کر کے دیکھا، ہم نے تمام تر ٹریننگ بھی کی لیکن اس کے باوجود مایوس کن نتائج انتہائی افسوسناک ہیں۔

انہوں نے پہلے ٹی 20 میچ کی شکست کو نوجوان کھلاڑیوں کیلئے تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹاپ آرڈر ناتجربہ کار ہے ، ہم نے اپنے منصوبوں پر صحیح طریقے سے عمل نہیں کیا لیکن مجھے اب بھی نوجوان کھلاڑیوں سے توقعات ہیں۔انہوں نے کہا ہمیں محض کنڈیشنز کا جائزہ لے کر اپنے منصوبوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔بیٹسمینوں کی غلط شاٹ سلیکشن کے سوال کے جواب میں آرتھر نے تسلیم کیا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی کنڈیشنز کا صحیح طریقے سے اندازہ لگانے میں ناکام رہے۔ ہم نے 170رنز تک رسائی کا پلان بنایا تھا لیکن 105 تو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔

مزید :

کھیل -