ستاروں کی روشنی میں آپ کاآج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کاآج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کاآج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اپنے اندر کے ڈر کو ختم کریں۔ کسی جانب سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور خود بھی سیدھے اور صاف راستے پر چلتے رہیں۔ ان شاءاللہ آج اچھی خبر بھی ضرور ملے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ چند دن سیدھے چلتے ہیں۔ پھر دوبارہ پٹری سے اتر جاتے ہیں اور پھر صفر پر آکر کھڑے ہو جاتے ہیں جو کہ پچھلی ساری محنت خراب کرنے کا سبب ہے توبہ کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اپنوں کے درمیان ناراضگی اور اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ بے حد محتاط چلیں۔ غصہ نہ کریں حکمت عملی سے کام لیں گے تو ان سے دوری نہ ہوگی، ورنہ مسئلہ ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

صرف اللہ پاک سے امید لگائیں اور خود اپنے راستے پر چلیں۔ ان دنوں آپ کو اپنے گھر اور خود پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ غلطی کی بالکل گنجائش نہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

نوکری پیشہ افراد تبادلے کی کوشش کر سکتے ہیں اور بعض ریٹائرمنٹ کا پروگرام بھی بنا سکتے ہیں۔ روزگار کا سلسلہ اب شاہد کسی دوسری طرف سے چلے گا، آج اندازہ ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

تھوڑی سی ہمت اور محنت کی ضرورت ہے۔ حالات ان شاءاللہ ضرور بدلیں گے اور اس کے اشارے آج ہی موصول ہو سکتے ہیں۔ آج مزاج میں تھوڑی سی تلخی بھی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا خاص خیال رکھیں۔ آپ ان دنوں کسی بات کو لے کر سخت پریشان ہیں، مگر بحکم اللہ لگتا نہیں کہ آپ کو کوئی نقصان ہو۔ اس لئے مت گھبرائیں، یا حی یا قیوم کا ورد جاری رکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اندازے سے بالکل کام نہ کریں۔ آپ کو نقصان ہوسکتا ہے اور آج کل اِرد گرد کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو صرف اپنے مفادات کے لئے ہیں اور آپ کو اس کا معلوم بھی ہے، خیال کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج اچھا دن ہے۔ اب صورت حال دن بدن بہتر ہوتی جا رہی ہے اور آپ کی پریشانیاں بھاگ رہی ہیں۔ اس وقت خواہشمند افراد کے رشتے وغیرہ کی بات بھی طے ہو سکتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ اپنے پرانے معاملات سے نجات حاصل کریں۔ کیوں دماغ پربوجھ سوار کیا ہوا ہے۔ اس وقت ضرورت ہے آگے بڑھنے کی۔ پیچھے لے کر چلیں گے وقت صرف ضائع ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ان دنوں ایک بڑا کام حیران کن طریقے سے ہونے کی امید ہے۔ جو لوگ انپا کام شروع کرنا چاہتے ہیں، وہ اللہ کا نام لے کر قدم تو اٹھائیں۔ امید ہے کامیابی ملے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بار بار اپنی پوزیشن مت بدلیں۔ آپ کو اندازہ نہیں کہ اس میں کس قدر خطرہ ہے ارو چند دن اپنے اور غیر ان سب سے بھی دوری اختیار کریں، مکمل خاموشی بہتر رہے گی۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -