امن جرگہ کی چیف جسٹس آف پاکستان سے سود خوروں کیخلاف از خود نوٹس لینے کی اپیل

امن جرگہ کی چیف جسٹس آف پاکستان سے سود خوروں کیخلاف از خود نوٹس لینے کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)امن جرگہ خیبرپختونخوانے چیف جسٹس آف پاکستان سے خیبرپختونخوامیں سودخوروں (انڈرپلے)کے خلاف ازخودنوٹس لینے کی اپیل کی ہے اورصوبائی حکومت سے ان افرادکے خلاف فوری طورپرقانونی کارروائی کامطالبہ کیاہے گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرگے کے صوبائی چیئرمین سیدکمال شاہ باچا،صوبائی جنرل سیکرٹری ارشدیوسفزئی،رحم زادہ باچہ،سجادخان اوردیگرنے کہاکہ امن جرگے کامقصدصوبے بھرمیں سودخوروں اورمنشیات فروشوں کے خلاف تحریک چلانے چلاناہے اوراس ناسورکومعاشرے سے ختم کرناہے خیبرپختونخوامیں پرائیویٹ سودپابندی ہونے کے باوجودسودخوروں نے بازارگرم کررکھاہے جس کے خلاف پولیس بھی کارروائی نہیں کرتے ہیں۔اس موقع پرپریس کانفرنس کے دروان سودخوروں کے ہاتھوں لوٹنے والے پشاورکے علاقہ زریاب کالونی کے رہائشی اورسبزی فروش ملک آصف کاکہناتھاکہ پانچ سال قبل ضلع کرم کے علاقہ پاڑاچنارکے رہائشی عبدالجبارحال دلہ زاک روڈپشاورسے 18لاکھ روپے پرایک گاڑی خریدی جبکہ تین ماہ بعدمذکورہ گاڑی تین لاکھ روپے نقصان پرعبدالجبارکوواپس کردی۔انہوں نے کہاکہ دوہفتے بعدسودخورعبدالجباردیگرمسلح افرادکے ہمراہ میرے پاس آئے اورکہنے لگے کہ گاڑی کی اضافے نولاکھ روپے دوگے اورادانہ کرنے پرمختلف قسم کی دھمکیاں دی۔انہوں نے کہاکہ انڈرپلے والوں کوتمام رقم اداکرچکاہوں لیکن اس کے باوجودبھی وہ مجھے نہیں چھوڑتے ہیں اورزبردستی مجھ سے سٹامپ پیپرزلاکھوں روپے کے دستخط لیں رہے ہیں جبکہ سودخوروں کی وجہ سے کروڑوں روپے کانقصان اُٹھاچکاہوں ۔ ان افرادکے خلاف جب تھانہ فقیرآبادمیں رپورٹ درج کرنے گیاتوتھانے میں موجودپولیس اہلکاربھی ان کے خلاف پرچہ کاٹنے کیاتیارنہیں ہے اورنہ ان کے خلاف کارروائی کے بجائے میرے گھرپرچھاپہ مارکرمیری چادراورچاردیواری تقدس پامال کرتے ہیں ہے ۔اس موقع پرامن جرگے کے ممبران کاکہناتھاکہ صوبے میں جاری پرائیویٹ سوداورسودخوروں جس میں عبدالجبار،گوہرعلی،مقیم باچاجوکہ اجرتی کاقاتل بھی ہے اوران تمام افرادکواشتیاق اشنغربارگین کے مالکان کی پشت پناہی حاصل ہے کے خلاف صوبائی حکومت فوری طورپرقانونی کارروائی کرے بصورت دیگرامن جرگہ ان افرادکے خلاف اپنی مددآپ تحریک چلائی گی انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی اپیل کی کہ خیبرپختونخواجاری پرائیویٹ سودکے خلاف سوموٹوایکشن لیں اورامن جرگہ ان خلاف کے تمام ثبوت فراہم کریگی۔