راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ دلچسپ ہوگی، دونوں ٹیمیں ٹاس جیتنے کی خواہشمند ہونگی: گلیسپی

راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ دلچسپ ہوگی، دونوں ٹیمیں ٹاس جیتنے کی خواہشمند ہونگی: ...
راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ دلچسپ ہوگی، دونوں ٹیمیں ٹاس جیتنے کی خواہشمند ہونگی: گلیسپی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی ٹیم کے ریڈبال ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ تیسرے ٹیسٹ کیلئے پچ دلچسپ ہوگی اور دونوں ٹیمیں ٹاس جیتنے کی خواہشمند ہوں گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل جمعرات سے شروع ہوگا۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جیسن گلیسپی نے کہاکہ راولپنڈی ٹیسٹ کے لئے پچ بہت ڈرائی ہے،گھاس موجود نہیں اس لئے پچ دلچسپ ہوگی اور دونوں ٹیمیں ٹاس جیتنے کی خواہشمند ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے تیاری بہت اچھی کی ہے، ملتان ٹیسٹ اچھا کھیلا، یہ ٹیسٹ دونوں ٹیموں کے لئے چیلنجنگ تھا، سپنرزکے لیے سازگارپچ تھی لیکن شائقین کرکٹ دوسرے ٹیسٹ سے محظوظ ہوئے، مجھے اپنے کھلاڑیوں پرفخرہے۔ کوشش کرتا ہوں کھلاڑیوں کو بیرونی دباؤ سے دور رکھوں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد تبدیلیاں کیں، پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد سلیکشن کمیٹی نئی بنائی گئی۔

مزید :

کھیل -