PAAPAMکی جانب سے پاکستان آٹوپارٹس شو2024کے حوالے سے پری ایونٹ پریس کانفرنس

PAAPAMکی جانب سے پاکستان آٹوپارٹس شو2024کے حوالے سے پری ایونٹ پریس کانفرنس
PAAPAMکی جانب سے پاکستان آٹوپارٹس شو2024کے حوالے سے پری ایونٹ پریس کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آغا حیدر)پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز (PAAPAM) نے حال ہی میں پاکستان آٹوپارٹس شو (PAPS) 2024 کا اعلان کرنے کے لیے  پری ایونٹ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس پریس کانفرنس کی سربراہی چیئرمین PAAPAMعثمان اسلم ملک نے کی جبکہ دیگرممبران میں PAPS 2024کے کنوینر جناب ریحان ریاض، اور ایگزیکٹو ممبران  توفیق اے شیروانی، محمد نسیم،  افتخار احمد،  ممشاد علی، اور  شیخ محبوب اشرف شامل تھے۔بریفنگ کے دوران چیئرمین PAAPAM  عثمان اسلم ملک نے تمام نمائش کنندگان کا خیرمقدم کیا اور اعلان کیا کہ اس سال کے شو میں مقامی آٹو پارٹس انڈسٹری کے بڑے صنعتکاروں کیساتھ ساتھ متعدد بین الاقوامی نمائش کنندگان بھی اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔

پریس کانفرنس کے موقع پرچیئرمین PAAPAM جناب عثمان اسلم ملک نے اس بات پر زور دیا کہ PAPS 2024پاکستان میں کاروبار کی ترقی، جدت کو فروغ دینے اور آٹو موٹیو سیکٹر کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔3 روزہ ایکسپو 25 سے 27 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں 150 نمائش کنندگان اپنی مصنو عا ت کی نمائش کریں گے جن میں 44 بین الاقوامی نمائش کنندگان، 51 PAAPAMممبران، 12 سپانسرز، اور 43 مقامی نمائش کنندگان شامل ہیں۔ اس سال2024میں پاکستان آٹوپارٹس شو کا تھیم ”ہماری اپنی آٹو صنعت“ رکھا گیاہے۔