26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست کل سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔

آرٹیکل 185(2)(d) میں ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر بطور ارجنٹ کیس سماعت ہو گی،جسٹس عابد عزیز شیخ شہری محمدافضال نجمی کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور آئین میں دیئے گئے حقوق شہریوں کو فراہم نہیں کیے جارہے،  شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت شہریوں کو دیئے گئے بنیادی حقوق پرعملدرآمد کروانے کا حکم دے ۔

مزید :

قومی -