ایشیاء کپ، قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا، حسنین
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے کہا کہ ایشیاء کپ میں عمدہ باؤلنگ اولین ترجیح ہے شاہین شاہ کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے کی بہت خوشی لیکن ذمہ داری سے بھی آگاہ ہوں بھارت سمیت ہر ٹیم کے خلاف پوری تیاری سے میدان میں اتروں گا محمد حسنین نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا جائے۔
ایونٹ میں ہر میچ بہت اہمیت کا حامل ہے بھارت کے خلاف میچ میں کوشش ہوگی کہ میں دباؤ میں نہ آؤں پاکستان کی ٹیم بھارت کے خلاف عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی محمد حسنین نے مزید کہا کہ پوری قوم سے دعا ہے کہ وہ میری عمدہ پرفارمنس کے لئے دعا کرے۔