برائلر 22روپے فی کلو انڈے ایک روپے درجن مہنگے

     برائلر 22روپے فی کلو انڈے ایک روپے درجن مہنگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور (لیڈی رپورٹر)مہنگائی سے شہریوں کی جان نہ چھوٹی، چکن کی قیمت پھر بڑھ گئی۔سپلائی دوسرے روز بھی متاثر۔طلب زیادہ اور رسد کم ہونے سے برائلر کی قیمت میں 22روپے فی کلو تک اضافہ ہوگیا۔مرغی کے گوشت کی قیمت 347روپے سے بڑھ کر 369روپے کلو مقرر کردی گئی۔مارکیٹ میں برائلر کی کمی سے دو دنوں میں مرغی کا گوشت 37روپے کلو مہنگا ہوچکاہے۔دوسری جانب فارمی انڈوں کے دام روزانہ  ہی  ایک رو پے کے حساب سے بڑھنے لگے،قیمت 215 روپے سے تجاوز کر کے216روپے درجن کردی گئی۔عوام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں فوری کمی کی جائے کیونکہ مہنگائی نے زندگی گزارنا مشکل بنادیا ہے۔