پرویز الٰہی کا سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) رحیم الدین کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) رحیم الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ جنرل (ر) رحیم الدین مرحوم پیشہ ورانہ سولجر تھے اور مرحوم نے سندھ و بلو چستان کے گورنر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی احسن نبھایا اور انہوں نے اپنے دور میں بلوچستان میں امن قائم کرنے میں مثالی کردار ادا کیا۔چودھری پرویزالٰہی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اظہار تعزیت