سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے
سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔جس کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا، جس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس 164 ارکان حلف اٹھائیں گے۔ ایوان میں پیپلز پارٹی 114 ارکان کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی کی حلف برداری کے لئے ہونے والے اجلاس کی صدارت اسپیکر آغا سراج درانی کریں گے۔ ارکان کے حلف کے بعد سندھ اسمبلی میں نئی مدت کے لئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔