فریال تالپور پاؤں پھسلنے پر اسمبلی اجلاس کے دوران گر گئیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور اسمبلی اجلاس کے دوران پاؤں پھسلنے کے سبب گر گئیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی پی رکن اسمبلی فریال تالپور رولز آف بزنس پر دستخط کے بعد واپس جاتے ہوئے گر گئیں، ان کا پاؤں پھسل گیا تھا جس کے سبب وہ گر پڑیں۔
بتایا گیا ہے کہ 16 ویں سندھ اسمبلی میں پہلی بار منتخب ہونے والے اراکین کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جنرل اور مخصوص نشستوں پر 60 اراکین پہلی مرتبہ اسمبلی کا حصہ بنے ہیں۔ آغا سراج درانی ایوان کا ساتویں مرتبہ حصہ بن گئے۔