پلاٹ کے حصول کیلیے حقائق چھپانے والے شہری کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ

پلاٹ کے حصول کیلیے حقائق چھپانے والے شہری کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ
پلاٹ کے حصول کیلیے حقائق چھپانے والے شہری کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے پلاٹ کے حصول کے لیے حقائق چھپا کر بار بار درخواست دائر کرنے والے شہری کو دونوں درخواستوں میں 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

درخواست گزار محمود احمد نے پلاٹ کے حصول کے لیے درخواست دائر کی جس پر جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست میں موف دیا کہ جوہر ٹان میں میرا رقبہ تھا مجھے میرا پلاٹ دیا جائے۔وکیل ایل ڈی اے صاحبزادہ مظفر علی نے کہا کہ درخواست گزار پہلے والی درخواست میں ایل ڈی اے نہیں آ رہا، درخواست گزار کو بار بار فون کیا لیکن حاضر نہیں ہوا۔وکیل صاحبزادہ مظفر علی نے کہا کہ درخواست گزار نے آکشن بھی رکوا دی ہے، یہ درخواستیں دائر کر کے عدالتی وقت ضائع کر رہے ہیں۔عدالت نے درخواست گزار کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔