” مجھے اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب میں صرف 6 سال کی تھی اور شوٹنگ کے دوران ہی۔۔۔“ بالی ووڈ کی ماضی کی باصلاحیت اداکارہ نے اپنی زندگی کے ایسے راز سے پردہ اٹھادیا جس کے بارے میں آج تک کسی کو معلوم نہ تھا

” مجھے اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب میں صرف 6 سال کی تھی اور شوٹنگ کے ...
” مجھے اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب میں صرف 6 سال کی تھی اور شوٹنگ کے دوران ہی۔۔۔“ بالی ووڈ کی ماضی کی باصلاحیت اداکارہ نے اپنی زندگی کے ایسے راز سے پردہ اٹھادیا جس کے بارے میں آج تک کسی کو معلوم نہ تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ماضی کی باصلاحیت اداکارہ ڈیزی ایرانی نے اپنی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں 6 سال کی عمر میں دوران شوٹنگ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
50 اور 60 کی دہائی میں بطور چائلڈ اداکارہ کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ڈیزی ایرانی نےانکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 سال کی عمر میں وہ فلم ”ہم پنچھی ایک ڈال کے“ کی شوٹنگ کے سلسلے میں فلم کی ٹیم کے ساتھ مدراس گئی ہوئی تھیں جہاں ان کے گارڈین ”نذر“ نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ڈیزی نے اپنے اوپر بیتی جانے والی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کے بعد گارڈین نذرمیرے کمرے میں آیا اورمجھے ہراساں کرنے کے ساتھ مجھ پر تشدد بھی کیا اور دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر میں نے اس بارے میں کسی کو کچھ بھی بتایا تو وہ مجھے مار ڈالےگا۔
ڈیزی نے خود پر تشدد کرنے والے شخص کے بارے میں کہا کہ وہ اس وقت کی معروف گلوکارہ زہرا بائی امباوالی کا رشتے دار تھا، اداکارہ ڈیزی نے کہا کہ جس وقت میرے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا میں بہت چھوٹی تھی لیکن مجھے وہ کرب آج بھی یاد ہے۔ اگلی صبح میں روزانہ کی طرح شوٹنگ پر گئی جیسے میرے ساتھ کچھ ہوا ہی نہ تھا۔ برسوں گزرجانے کے باوجود میں اپنی ماں کو اس حادثے کے بارے میں بتانے کی ہمت نہ کرسکی۔
ڈیزی ایرانی نے مزید کہا کہ حادثے کے بعد وہ اپنی بہنوں ہنی اور مانیکا ایرانی کے لئے بہت زیادہ چوکنا ہوگئی تھیں۔اداکارہ ڈیزی نے اپنی نوجوانی کا ایک اور بھیانک واقعہ شیئر کرتے ہوئے کہا جب وہ 15 سال کی تھیں تو ان کی والدہ نے انہیں ساڑھی پہنائی اور ایک پروڈیوسر ملک چند کوچر سے اس کے آفس میں اکیلے ملنے کیلئے بھیج دیا۔ اس پروڈیوسر نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا۔
اتنے سال کی خاموشی کے بعد اب اس راز سے پردہ اٹھانے کے بارے میں اداکارہ ڈیزی نے کہا کہ وہ فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں کام کرنے والے تمام لوگوں کو اس بات سے آگاہ کرنا چاہتی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کے حوالے سے مزید محتاط ہوجائیں۔واضح رہے کہ ڈیزی ایرانی بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار فرحان اور زویا اختر، کوریوگرافر فرح خان اور ساجد خان کی سگی خالہ ہیں۔ اداکارہ ڈیزی ایرانی شاہ رخ خان کی فلم ”ہیپی نیوایئر“، ”شیریں فرہاد کی تو نکل پڑی“ اور”ہائوس فل“جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کےجوہر دکھا چکی ہیں۔

مزید :

تفریح -