روی بوپارا کے بجائے محمد عامر کو کپتان کیوں بنایا؟ مکی آرتھر نے ایسی وجہ بتا دی کہ کراچی کا ہر مداح ان سے ’ناراض‘ ہو جائے گا، جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”حد ہے بھائی“

روی بوپارا کے بجائے محمد عامر کو کپتان کیوں بنایا؟ مکی آرتھر نے ایسی وجہ بتا ...
روی بوپارا کے بجائے محمد عامر کو کپتان کیوں بنایا؟ مکی آرتھر نے ایسی وجہ بتا دی کہ کراچی کا ہر مداح ان سے ’ناراض‘ ہو جائے گا، جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”حد ہے بھائی“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دوسرا پلے آف میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا جس میں کراچی کنگز کو 13 رنز سے شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سر ویوین رچرڈز کراچی میں ایسی جگہ پہنچ گئے کہ ہر کوئی حیران رہ گیا، ساتھ ہی پاکستان نہ آنے والے کھلاڑیوں کیلئے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ بھارتیوں کو ”شدید مرچیں“ لگ جائیں گی، پاکستانیوں کے دل جیت لئے 
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور شاہد آفریدی انجری کے باعث یہ میچ نہیں کھیل رہے تھے اور مداحوں کو جس بات نے سب سے زیادہ حیران کیا، وہ محمد عامر کو اس میچ کیلئے ٹیم کا کپتان بنانا تھا کیونکہ انہوں نے آج تک کسی ٹیم کی کپتانی نہیں کی حتیٰ کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی وہ کپتان نہیں بنے۔
ہر کسی کے ذہن میں یہ سوال تھا کہ آخر روی بوپارا جیسے تجربہ کار کھلاڑی کی موجودگی میں اہم ترین میچ کیلئے ناتجربہ کار محمد عامر کو کپتان کیوں بنایا گیا؟ کوچ مکی آرتھر نے اس سوال کا جواب تو دیدیا ہے لیکن وہ بھی ایسا کہ کراچی کنگز کا ہر مداح غصے سے آگ بگولہ ہو جائے گا۔
مکی آرتھر نے کہا کہ ”اہم ترین میچ کیلئے محمد عامر کو اس لئے کپتان بنایا کہ میں اس پر تھوڑی ذمہ داری ڈالنا چاہتا تھا تاکہ اسے مستقبل کیلئے تیار کیا جا سکے، اور پی ایس ایل کا مقصد بھی یہی ہے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں عثمان خان شنواری سے معافی مانگتا ہوں کہ۔۔۔“ کامران اکمل نے پلے آف میچ کے بعد عثمان شنواری سے معافی مانگ لی، مگر کیوں؟ جواب جان کر آپ حیران بھی ہوں گے اور کامران اکمل کی اعلیٰ ظفری کی داد بھی دیں گے 
مکی آرتھر کے اس موقف نے کئی سوالوں کو جنم دیدیا ہے کہ ان کی بات ایک طرح سے تو ٹھیک ہے لیکن کیا ایسے اہم میچ میں اس تجربے کی ضرورت تھی؟ جس کے باعث ٹیم ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہو گئی۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -