لاہور میں 15 سالہ لڑکی کی قبرستان سے گلا کٹی لاش برآمد

لاہور میں 15 سالہ لڑکی کی قبرستان سے گلا کٹی لاش برآمد
لاہور میں 15 سالہ لڑکی کی قبرستان سے گلا کٹی لاش برآمد
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)باغبانپورہ کے علاقے میں شاہ گوہر پیر دربار قبرستان سے 15 سالہ لڑکی کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان ایدھی کے مطابق 15 سالہ لڑکی کو بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تاہم شناخت نہ ہو سکی، پولیس اور فرانزک ٹیم شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کیا جائے گا۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ پولیس کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، لاش کے متعلق آس پاس کے لوگوں سے پتہ جوئی کی جا رہی ہے۔ایس پی کینٹ نے ایس ڈی پی او باغبانپورہ کو فوری ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ مزید کارروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔