پی ٹی آئی رہنما کے لائیو انٹرویو میں بچے کا اچانک اسکرین پر معصومانہ ڈانس، اینکر ہنسی نہ روک پائی

پی ٹی آئی رہنما کے لائیو انٹرویو میں بچے کا اچانک اسکرین پر معصومانہ ڈانس، ...
پی ٹی آئی رہنما کے لائیو انٹرویو میں بچے کا اچانک اسکرین پر معصومانہ ڈانس، اینکر ہنسی نہ روک پائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے لائیو انٹرویو کے دوران بچے نے اسکرین پر آکر معصومانہ ڈانس شروع کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے لائیو پروگرام کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر وزیراعظم سے متعلق بات کر رہے تھے کہ اس دوران ایک بچہ اچانک کیمرے کے سامنے آگیا اور ڈانس شروع کر دیا، بچے کو ملک احمد خان نے کیمرے کے سامنے سے ہٹانے کی کوشش کی مگر بچہ پھر بھی نہ ہٹا۔

بچے کو اسکرین پر ڈانس کرتا دیکھ کر پروگرام کی اینکر کرن ناز بھی مسکراتی رہیں اور کہا کہ ملک صاحب کوئی مسئلہ نہیں ہے آپ اپنی بات جاری رکھیں۔