راولپنڈی، پٹواری کی اسسٹنٹ کمشنر کو جان سے مارنے کی دھمکی، مقدمہ درج

راولپنڈی، پٹواری کی اسسٹنٹ کمشنر کو جان سے مارنے کی دھمکی، مقدمہ درج
راولپنڈی، پٹواری کی اسسٹنٹ کمشنر کو جان سے مارنے کی دھمکی، مقدمہ درج
سورس: Facebook/Rawalpindicpoofficeoffical

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں پٹواری نے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر کے ریڈر محمد جمال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، متن کے مطابق طاہر وڑائچ پٹواری ایسوسی ایشن کا صدر ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پٹواری طاہر وڑائچ نے دفتر میں داخل ہو کر گالم گلوچ کی فائل اٹھا کر پھینک دیں۔

متن کے مطابق پٹواری نے اے سی کینٹ آفس میں زبردستی داخل ہو کر نامناسب زبان استعمال کی، بدتمیزی کے دوران انہوں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے کمرہ عدالت میں داخل ہو کر کار سرکار میں مداخلت کی ہے، ساتھ ہی جیب سے آہنی مکا نکال کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

پولیس ذرائع پٹواری طاہر وڑائچ کے خلاف شہری نے رشوت لینے کی شکایت کی تھی، شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ صبیح الماس نے پٹواری کو طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اے سی نے پٹواری طاہر وڑائچ کو مس کنڈکٹ پر معطل کردیا۔