پاک بحریہ کا فضا سے سطح آب پر مار کرنیوالے جہاز شکن میزائل کا تجربہ کامیاب

پاک بحریہ کا فضا سے سطح آب پر مار کرنیوالے جہاز شکن میزائل کا تجربہ کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) پاک بحریہ نے سی کنگ ہیلی کاپٹر کی فضا سے پانی پرمار کرنے والے اینٹی شپ میزائل کی کامیاب فائرنگ کا تجربہ کیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں سی کنگ ہیلی کاپٹر سے میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے بھی ویپن فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔ترجمان کے مطابق کھلے سمندر میں فائر کیے گئے میزائل نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے پاکستان فلیٹ کی جاری بحری مشقوں کابھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پرچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہا کہ میزائل فائرنگ جنگی تیاری، پیشہ وارانہ صلاحیتوں کاواضح ثبوت ہے، پاکستان نیوی فلیٹ کی جنگی تیاریوں پر فخر ہے۔ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا کہ بحری مشقوں میں شامل افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں قابل ستائش ہیں، پاک بحریہ ہرقیمت پر وطن عزیزکی بحری سرحدوں اورمفادات کا تحفظ کرے گی۔

جہاز شکن میزائل تجربہ

مزید :

صفحہ اول -