کراچی:شاہ فیصل کالونی میں ڈاکوؤں نے سگریٹ کا کارٹن لوٹ لیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہ فیصل کالونی میں ڈاکوؤں نے سگریٹ کا پورا کارٹن لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں سگریٹ کمپنی کے سیلز مین کو لوٹا گیا ، جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے سیلز مین کی تلاشی لی۔ڈاکوؤں نے سیلز مین سے موبائل اور رقم چھیننے کے بعد بائیک پر رکھا کارٹن کھول کر دیکھا، مہنگے برانڈ کا سگریٹ نظر آنے پر ڈاکو پورا کارٹن بھی لے گئے۔