بھارت کا اگلے ماہ سب سے بڑی ڈرون اور کاؤنٹر مشقوں کا اعلان 

   بھارت کا اگلے ماہ سب سے بڑی ڈرون اور کاؤنٹر مشقوں کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (آئی این پی)اگلے ماہ اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون مشق کرنے جا رہا ہے تاکہ فضائی دفاعی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ یہ اعلان پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر بغیر پائلٹ فضائی نظام استعمال کیے گئے تھے۔فوجی حکام کے مطابق کولڈ اسٹارٹ نامی یہ مشق اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی، جس میں دفاعی صنعت اور تحقیقاتی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ایئر مارشل راکیش سنہا کا کہنا ہے کہ اس دوران مختلف ڈرونز اور کانٹر ڈرون نظاموں کا عملی تجربہ کیا جائے گا تاکہ بھارتی فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ 

  بھارت

مزید :

صفحہ اول -