آئی پی پیز سے معاہدوں کے خلاف تاجروں نے ہڑتال کا اعلان کردیا

آئی پی پیز سے معاہدوں کے خلاف تاجروں نے ہڑتال کا اعلان کردیا
آئی پی پیز سے معاہدوں کے خلاف تاجروں نے ہڑتال کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی انجمن تاجران اور سندھ تاجر اتحاد نے آئی پی پیز سے معاہدوں کے خلاف 28 اگست کو ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تجارت معیشت کو بچانے اور صنعتوں کی بندش روکنے کے لیے 28 اگست کو کراچی اور سندھ سمیت ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ یہ ہڑتال تاجروں کی قیادت کے لیے نہیں کراچی اور پاکستان کے تاجر اپنے کاروبار کو بچانے کے لیے کررہے ہیں، آئی پی پیز کے معاہدے منسوخ نہ ہوئے تو اگلے مرحلے میں دو روزہ یا غیرمعینہ مدت کی ہڑتال ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال مہنگی بجلی، آئی پی پیز کے چالیس چوروں کے خلاف 2800 ارب روپے کی ادائیگیوں اور بجلی پر 13 ٹیکسوں کے خلاف ہے قوم کا کوئی فرد اتنی مہنگی بجلی کا بل ادا نہیں کرسکتا تاجر اپنے اثاثہ فروخت کرکے بل ادا کررہے ہیں صنعتیں بند ہورہی ہیں بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔

مزید :

بزنس -قومی -