لاڑی اڈہ ، ٹرک اور کیری ڈبہ میں ٹکر، ایک شخص شدید زخمی

لاڑی اڈہ ، ٹرک اور کیری ڈبہ میں ٹکر، ایک شخص شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل)لاڑی اڈہ کے علاقہ میں ٹرک اور کیری ڈبہ کے مابین تصادم میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیوٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔عینی شاہد منور اور محسن کے مطابق لاڑی اڈہ کے علاقہ ریلوے پھاٹک کے قریب گزشتہ روز محمد حسن اپنے کری ڈبہ میں تیز رفتاری کے ساتھ جا رہا تھا کہ سائیڈ سے آتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گیا ۔ٹکر اس قدر شدید تھی کہ کیری ڈبہ کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جس کی وجہ سے حسن شدید زخمی ہو گیا۔مقامی افراد نے اسے اسے تباہ شدہ ڈبہ سے نکالا اور ریسکیو 1122کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -