جنگلی شیر کے حملے سے 5سالہ بچی جاں بحق ،معمر شخص شدید زخمی
ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) ایبٹ آباد کے علاقے میں جنگلی شیر کے حملے میں ایک معمر شخص زخمی اور اس کی پانچ سالہ پوتی جاں بحق ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایک جنگلی شیر نے سیر کے لئے نکلنے والے معمر شخص پر حملہ کر دیا معمر شخص اپنی 5 سالہ پوتی کو گود میں اٹھائے سیر کرا رہا تھا۔ شیر کے حملے میں دادا شدید زخمی جبکہ پوتی جاں بحق ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمی دادا اور بچی کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا اور شیر کی تلاش شروع کر دی۔