کابینہ نے تمباکو کی کم سے کم قیمت سے متعلق وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی تجاویز منظور کر لیں 

کابینہ نے تمباکو کی کم سے کم قیمت سے متعلق وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی ...
کابینہ نے تمباکو کی کم سے کم قیمت سے متعلق وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی تجاویز منظور کر لیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نےتمباکوکی کم سے کم قیمت کے حوالے سے وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی تجاویز کی منظوری دے دی۔

   وزیرخزانہ شوکت ترین کی ورچوئل زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں 2022 ء کی فصل کیلیے میدانی علاقوں میں ورجینیا ٹوبیکو(ایف سی وی)کی کم سے کم قیمت 240 روپے کلو،نیم پہاڑی علاقوں میں 281.13 روپے کلو، ڈارک ائیرکیورڈ ٹوبیکو کی کم سے کم قیمت 149.09 روپے کلو ، سفید پتہ 123 روپے کلو ، موٹا تمباکو187.50 روپے کلو ، جبکہ نسوا، حقہ اور رستیکا ٹوبیکوکی فی کلو قیمت 123 روپے مقررکرنے کی منظوری دیدی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -