لاہور میں 2 ملازمائیں تاجر کے گھر سے کروڑوں روپے کے زیورات لے اُڑیں

لاہور میں 2 ملازمائیں تاجر کے گھر سے کروڑوں روپے کے زیورات لے اُڑیں
لاہور میں 2 ملازمائیں تاجر کے گھر سے کروڑوں روپے کے زیورات لے اُڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماڈل ٹاؤن میں 2 ملازمائیں  تاجر کے گھر سے کروڑوں روپے کے زیورات اور سامنے لے اڑیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات 22 جنوری کو تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر پر ہوئی، تاجر نے واردات سے ایک روز قبل  2 خواتین کو گھریلو ملازم رکھا تھا۔

 ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملازم خواتین نے اپنے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہلخانہ کو یرغمال بنایا جس کے بعد وہ 2کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے  جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔