دوسرا ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم انتہائی کم سکور پر آؤٹ کر دی 

دوسرا ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم انتہائی کم سکور پر آؤٹ کر دی 
دوسرا ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم انتہائی کم سکور پر آؤٹ کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن )  دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے ابتدائی گھنٹوں میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 163رنز پر پولین پہنچا دی ۔

تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا جو کہ بہت مہنگا ثابت ہوا، مہمان ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی باؤلرز کے آگے قدم نہیں جما سکا اور پوری ٹیم 163رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جس میں گوداکیش موتی55 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ برتھ ویٹ اور میکائل لوئس نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن میکائل 4 بنا کر ڈیبیو کرنے والے پاکستانی باؤلر کاشف علی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔

اوپننگ پر آنے والے کریگ برتھ ویٹ بھی صرف 9 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔

عامر جانگو بغیر کوئی سکور بنائے نعمان علی کا نشانہ بنے ۔آلیک اتھانزے صفر ، جسٹن گریویس ایک، ٹیون املاچ  صفر ، کیون صفر  پر پولین لوٹ گئے ۔گودا کیش 55 جبکہ کیمار روچ 25رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

پاکستان  کی جانب سے نعمان علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی  اور ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے ۔ جبکہ ساجد خان نے 2 ، کاشف اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید :

کھیل -