وزیر خزانہ کی گروپ چیف ایگزیکٹوسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے ملاقات
ڈیووس (این این آئی)ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ڈیووس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (SCB) کے گروپ چیف ایگزیکٹو مسٹر بل ونٹرز سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں پاکستان میں بینک کی موجودہ سرگرمیوں اور ان میں وسعت کے ممکنہ مواقع پر بات چیت کی گئی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کے ساتھ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی دیرینہ شراکت داری کو سراہا اور ملکی مالیاتی شعبے میں اس کے مثبت کردار کی تعریف کی۔
وزیرخزانہ