سعودی عرب میں " میڈان پاکستان" نمائش کی سافٹ لانچنگ تقریب ، قونصل جنرل کی خصوصی شرکت

سعودی عرب میں " میڈان پاکستان" نمائش کی سافٹ لانچنگ تقریب ، قونصل جنرل کی ...
سعودی عرب میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ( محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں پاکستانی مصنوعات  اور بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کے لیے "میڈ ان پاکستان" نمائش اور بزنس فورم کی سافٹ لانچ تقریب منعقد ہوئی، نمائش 5 سے 7 فروری کو  جدہ میں منعقد ہوگی۔
 تعارفی تقریب میں سعودی اور نیشنل میڈیا کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر سعدیہ خان نےنمائش کے مقاصد کے بارے میں بتایا کہ  پاکستانی صنعتوں کو سعودی عرب کی مارکیٹ میں فروغ دینااور  بین الاقوامی سطح پر تجارت کے  فروغ اور دیرپا کاروباری تعلقات قائم کرناہے۔
 تقریب میں  قونصل جنرل  خالد مجید نے کہا، ’’میڈ اِن پاکستان‘‘  نمائش اور بزنس فورم، وزارت تجارت، حکومت پاکستان کا ایک تاریخی اقدام ہے جو پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا، شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے  سعدیہ خان نے بتایا کہ نمائش میں پاکستانی مصنوعات کو ایک وسیع رینج میں پیش کی جائے گی، جس میں ٹیکسٹائل، لائٹ، انجینئرنگ ، کھیلوں کے سامان ، طبی و جراحی  آلات، کھانے کی اشیاء شامل ہیں,  یہ تقریب پاکستانی کاروبار کو بین الاقوامی خریداروں، سرمایہ کاروں اور تاجروں سے منسلک ہونے اور سعودی مارکیٹ میں تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے بہترین  مواقع بھی فراہم کرے گی۔
ٹریڈ آفیسر فہد چوہدری کا کہنا تھا کہ "میڈ ان پاکستان" نمائش اور بزنس فورم 5 فروری سے 7 فروری 2025 تک جدہ میں جدہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کلچر سینٹر میں منعقد ہونے والا ہے۔  توقع ہے کہ یہ تقریب بڑی تعداد میں زائرین اور شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کرے گی اور پاکستانی کاروباری اداروں کو سعودی مارکیٹ میں اپنے قدم جمانے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔