پشاور سے رواں سال کا پہلا منکی پاکس کیس رپورٹ

پشاور سے رواں سال کا پہلا منکی پاکس کیس رپورٹ
پشاور سے رواں سال کا پہلا منکی پاکس کیس رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور سے رواں سال کا پہلا منکی پاکس کا کیس سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی نے بتایا کہ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے دبئی سے آئے شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کی۔
مشیر صحت نے کہا کہ منکی پاکس کیس سامنے آنے کے بعد پبلک ہیلتھ ٹیم نے مریض کوپولیس سروسز ہسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس ہسپتال سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے جبکہ پشاورایئرپورٹ کے منیجر کو خط لکھ دیا ہے جس میں دیگر مسافروں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ صوبے میں اب تک ایم پاکس کے 10 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، 2023 میں دو،2024 میں7 اور 2025 میں اب تک ایک کیس رپورٹ ہو اہے۔