5 فروری کشمیریوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے : جموں و کشمیر کمیونٹی جدہ

5 فروری کشمیریوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے : جموں و کشمیر کمیونٹی جدہ
 5 فروری کشمیریوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے : جموں و کشمیر کمیونٹی جدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ ( محمد اکرم اسد)5 فروری مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے جسے بھرپور طریقے سے منانا چاہیے. جے کے سی او کی آئندہ دو سال کے لیے نئی تنظیم سازی21 فروری 2025 کو ہوگی. جموں و کشمیر کمیونٹی جدہ کا اجلاس قائم مقام  چیئرمین انجینئر عارف مغل کی صدارت میں ہوا جس میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر اور آئندہ دو سال کے لیے جے کے سی او کی تنظیم سازی پر مشاورت کی گئی. 

اجلاس میں طے پایا کہ 5 فروری کا دن کشمیریوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے اس دن پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں جو کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں ان سے اظہار یکجہتی اور کشمیر کی آزادی کے لیے آواز بلند کرتے ہیں جےکے سی او حسب معمول اس مرتبہ بھی اس دن کو اپنے مظلوم بہن بھائیوں کے لیے آواز بلند کرے گی. جے کے سی او ان سب احباب کی مشکور ہے جو کشمیریوں کیساتھ ان کی جدوجہد آزادی میں ساتھ کھڑے ہیں. ان شا اللہ کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور کشمیری ایک دن ضرور بھارت سے آزادی حاصل کریں گے. 
5 فروری کیساتھ ساتھ ۱۱ فروری شہید کشمیر مقبول بٹ کی برسی کے دن کو بھی ساتھ ہی منانے پر بات کی گئی. 
چیف آرگنائزر سردار عبداللطیف عباسی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  جے کے سی او کی موجودہ تنطیم کی مدت دو سال جنوری 2025 کے پہلے ہفتے میں مکمل ہو چکی ہے. اب اگلے دو سال کے لیے نئی تنظیم سازی ہونی ہے. موجودہ تنظیم کی کارکردگی کو سراہا گیا اور آئندہ دو سال کی تنظیم سازی کے لیے ۲۱ فروری کے دن کا اعلان کیا گیا. یادرہے کہ موجودہ چیئرمین سردار وقاص عنایت اللہ اس وقت پاکستان میں ہیں اور امید ہے کہ وہ نئی تنظیم سازی کے لیے 21 فروری سے پہلے واپس آ جائیں گے. 
اجلاس میں راجہ زرین سابق جنرل سیکرٹری جے کے سی او نے خصوصی شرکت کی. اجلاس میں ان کے خاندان کیساتھ پیش آنے والے قتل کے دلخراش واقعہ پر اظہار افسوس کیا گیا اور انکو عمرے کی مبارکباد بھی دی گئی. 
اجلاس میں شریک ہونے والوں میں سابق چیئرمین سردار اقبال یوسف، سابق چیئرمین  چوہدری خورشید متیال، راجہ شمروز، چوہدری معروف حسین، راجہ ریاض فیروز، راجہ معروف، انجینئر نعمان، شجاع کھوکھر، سردار بلال سجاد، ریان متیال، اور دیگر نے شرکت کی.