سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس شمس محمود مرزا کے خلاف ریفرنس دائر

سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس شمس محمود مرزا کے خلاف ریفرنس دائر
سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس شمس محمود مرزا کے خلاف ریفرنس دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم جوڈیشل کونسل میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا۔
روز نامہ امت کے مطابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکا کی جانب سے دائر کئے گئے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ نجی کمپنی بنام وزارت پٹرولیم کا کیس 7 سال سے جسٹس شمس کی عدالت میں ہے، ہر سماعت پر جسٹس شمس محمود مرزا درخواستگزار کمپنی کو جاری حکم امتناع میں توسیع کر دیتے ہیں۔
ریفرنس کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال میں مذکورہ کیس تین مرتبہ سماعت کے لئے مقرر ہوا، جسٹس شمس محمود مرزا سات سال سے درخواستگزار کو جان بوجھ کر نواز رہے ہیں۔
دائر ریفرنس میں کہا گیا کہ مذکورہ کیس 40.1 کروڑ روپے کی پٹرولیم لیوی سے متعلق ہے، ایف آئی اے میں انکوائری کے مطابق حکومت پاکستان کو 40.1 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، جسٹس شمس کے حکم امتناع کے باعث ایف آئی اے میں جاری انکوائری رک گئی۔
ریفرنس میں کہا گیا کہ جسٹس شمس محمود مرزا کی نااہلیت ظاہر کرنا ضروری ہے، جسٹس شمس کو بددیانتی کے باعث کیس کا فیصلہ نہ کرنے پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔
ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ سماعت پر درخواست کو ”محفوظ فیصلے“ کیلئے پاس رکھا، پھر ملتوی کر دیا، جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس فائل کو 20 روز تک اپنے پاس رکھا۔
ریفرنس کے مطابق 26 ویں ترمیم کے بعد ایک جج کو نااہلیت دکھانے پر نکال باہر کیا جا سکتا ہے، آرٹیکل 209 کے تحت جسٹس شمس کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر کی جاتی ہے۔