برطانیہ، آئرلینڈ میں طوفان، ایک ہزار پروازیں منسوخ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ اور آئرلینڈ کے کئی علاقوں میں طوفان ایوئین کے اثرات دیکھنے میں آرہے ہیں، ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
روز نامہ امت کے مطابق آئرلینڈ میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں، دس لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم سے ہیں۔
کار پر درخت گرنے سے آئرلینڈ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔