آزاد کشمیر انتخابات،ایل اے 12 چڑھوئی میں فائرنگ ، پی ٹی آئی کا ایک اور زخمی کارکن جان کی بازی ہار گیا

آزاد کشمیر انتخابات،ایل اے 12 چڑھوئی میں فائرنگ ، پی ٹی آئی کا ایک اور زخمی ...
آزاد کشمیر انتخابات،ایل اے 12 چڑھوئی میں فائرنگ ، پی ٹی آئی کا ایک اور زخمی کارکن جان کی بازی ہار گیا

  

کوٹلی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )آزاد کشمیر میں الیکشن ڈے کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی او ر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے واقعے میں فائرنگ سے ایک اور زخمی بھی جان کی باز ی ہار گیا، ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی ہے،مقتول پی ٹی آئی کے کارکن تھے۔پولنگ کا عمل تاحال معطل ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کا واقعہ ایل اے 12چڑھوئی میں پیش آیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے دوسرے شخص کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔اس سے قبل وحید نامی پی ٹی آئی کارکن واقعے میں جاں بحق ہوا تھا۔

 واضح رہے کہ ایل اے 12 میں پولنگ کا عمل گزشتہ 3 گھنٹوں سے معطل ہے اور کوٹلی پولیس اور انتظامیہ کے پولنگ شروع کروانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -آزاد کشمیر -کوٹلی -