پولیس افسر کی سرعام ہلاکت عوام مخالف تشدد کا ردعمل ہے
سرینگر (آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’ع‘‘ گروپ کے چیئرمین میرواعظ نے پولیس افسر کی ہلاکت کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ پولیس کے عوام مخالف تشدد کا ردعمل ہے اپنے ایک بیان مین انہوں نے کہا کہ چاہے کتنا بھی ظلم کیوں نہ ہو ہم اپنی انسانیت اور اپنے اقدار کو گنوا نہیں سکتے ۔انہوں نے شبقدر کو سرینگر کے نوہٹہ میں تاریخی جامع مسجد کے باہر پیش آنے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ اجتماعی تشدد اور سرعام زیر ہلاکت ہمارے اقدار اور مذہب سے باہر ہے انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار کی جانب سے یہاں عوام پر جو تشدد ڈھایا جا رہا ہے وہ بڑی حد تک اس طرح کے بے رحمانہ واقعہ کے لئے ذمہ دار ہے کیونکہ ریاستی پولیس کو یہاں لوگوں پر انتہائی وحشیانہ طریقے سے تشدد ڈھانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جس کا ردعمل بھی وحشیانہ ہونے لگا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہماری انتہائی اہم ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے سماجی تانے بانے کو وحشیانہ ڈھنگ کا شکار نہ ہونے دیں اور اپنے بنیادی اقدار کی حفاظت کریں ۔