کراچی کی بوہری برادری آج عید الفطر منارہی ہے
کراچی(صباح نیوز)ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی بوہری برادری عیدالفطر مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور سعودی عرب دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیو ں کی صحت یابی کے لئے دعائیں کی گئیں۔
کراچی میں نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا۔پان منڈی اور حیدری کے علاقوں میں بھی عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے۔نماز عید کے بعد اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
سعودی عرب میں ہونے والے بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی گئی۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔