مہاجرین تنازعے کا کوئی حل سامنے نہیں آ سکا: یورپی یونین

مہاجرین تنازعے کا کوئی حل سامنے نہیں آ سکا: یورپی یونین
مہاجرین تنازعے کا کوئی حل سامنے نہیں آ سکا: یورپی یونین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز(آئی این پی)یورپی یونین کی خصوصی میٹنگ میں مہاجرین تنازعے کا کوئی حل سامنے نہیں آ سکا،کسی دوسرے یورپی ملک میں پناہ کے درخواست گزار کو جرمنی میں پناہ نہیں دی جائے گی۔ 
غیر ملکی میڈیا کے مچابق یورپی یونین کی خصوصی میٹنگ کے باوجود جرمنی میں مہاجرین کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعے کا کوئی حل سامنے نہیں آ سکا۔ برسلز میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے مہاجرین کے مسئلے پر موجود باہمی تعاون کے جذبے کو سراہا ہے۔ میرکل کے مطابق یورپی سربراہی کانفرنس تک اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ میرکل کی سیاسی جماعت کی حلیف CSU پارٹی مہاجرین کے حوالے سے یکم جولائی تک یورپی سطح پر اقدامات کا مطالبہ کر رہی ہے۔ جرمن وفاقی وزیر داخلہ ہورسٹ زی ہوفر کے مطابق دوسری صورت میں وہ ایسے مہاجرین کو جرمنی میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے جن کی سیاسی پناہ کی درخواست کسی دوسرے یورپی ملک میں جمع ہو چکی ہو۔