پٹرولنگ پوسٹ باگڑ سرگانہ کی کاروائی، موٹر سائیکل سوار سے 19 کلو مردہ بکری کا گوشت برآمد
قتال پور (نمائندہ پاکستان)پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ باگڑ سرگانہ کے انچارج محمد عمران کی سربراہی میں شفٹ انچارج محمد اکمل نے دوران گشت مشکوک موٹرسائیکل سوار کو روکا جس سے 19 کلو مردہ بکری(بقیہ نمبر5صفحہ7پر)
کا گوشت برآمد ہوا جسکی تصدیق سینئر ویٹرنری آفیسر ساجد اکرام نے کی۔ موٹرسائیکل سوار کے خلاف تھانہ عبدالحکیم میں مقدمہ درج کرکے اسے پابند سلاسل کردیا گیا ہیجسکی شناخت طلحہ ولد محمد رمضان سکنہ دربار گیٹ عبدالحکیم کے نام سے ہوئی۔